نئی دہلی 22/ستمبر(ایجنسی) سپریم کورٹ نے گئو رکھشک کے تشدد کا شکار افراد کے خاندان والوں کو معاوضہ دینے کی ان ریاستوں کو ہدایت دی ہے جہاں اس طرح کے واقعات پیش آے ہیں عدالت اعظمی نے کہا کہ گاو رکشک کے نام پر ہونیوالے تشدد کا شکار افراد کو معاوضہ دینے کی ذمہ داری ریاستوں کی ہے۔ عدالت نےکانگریس لیڈر تحسین پوناوالا اور دیگرکی درخواستوں کی سماعت کے دوران اپنے 6 ستمبر کے حکم پر عمل درآمد کے لئے سبھی ریاستوں سے صورتحال کی رپورٹ مانگی ہے۔ سماعت کے دوران آج ریاستوں گجرات راجستھان، جھارکھنڈ، کرناٹک اور اترپردیش نے عدالت عظمی میں اپنی رپورٹ داخل کی۔سپریم کورٹ نے 13 اکتوبر تک ہر ضلع میں ڈی ایس پی رینک کے عہدیدار پر مشتمل ٹاسک فورس کمیٹیاں تشکیل دیتے ہوئے گاو رکشک سے نمٹنے کی ہدایت دی ۔عدالت نے تشویش ظاہر کی کہ گزشتہ تین سال سے چند ریاستوں میں اس طرح کے واقعات پیش آے ہیں جہاں گوشت یا گاے لے جانے والے مسلمانوں اور دلتوں پر حملے پیش آے ۔